جمشید دستی کیس ، این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل، الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری

لاہور(آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جمشید دستی کیس میں نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیاہے اورالیکشن کمیشن اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔اور ساتھ میں کیس کی کہانی کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ وکیل صاحب یہ بتائیں کہ آپ نے وکالت نامہ کب سائن کیا، سچ سچ بتائیں کہانی بہت مزے کی ہے۔انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔لاہورہائیکورٹ میں جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

، جیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ وکیل صاحب یہ بتائیں کہ آپ نے وکالت نامہ کب سائن کیا، سچ سچ بتائیں کہانی بہت مزے کی ہے۔وکیل جمشید دستی نے کہا کہ میں نے وکالت نامہ تاخیر سے دستخط کیا ہے

، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے پوری درخواست اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ سب کچھ پڑھ لیا ہے۔وکیل اشتیاق چوہدری نے موٴقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس آیا جس پر نوٹس ہوا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ الیکشن کمیشن بغیر کسی عدالتی ڈکلیریشن کے کسی کو خود سے نااہل نہیں کرسکتا۔وکیل اشتیاق چوہدری نے کہا کہ موجودہ کیس میں الیکشن کمیشن نے بغیر کسی عدالتی ڈکلیریشن کے درخواست گزار کو نااہل کیا۔بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

Comments are closed.