اسلام آباد(آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف ملازمین کا دھرنا 10ویں روز بھی جاری رہا،ملازمین نے دلبرداشتہ ہوکر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا ہیڈ آفس سیل کر دیا ۔یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس کے دونوں دروازوں پر احتجاجی ملازمین کھڑے ہوگئے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ کسی بھی افسر کو یوٹیلیٹی سٹور ہیڈ آفس میں داخل نہیں ہونے دیں گے،منیجمنٹ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایسا کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کا رخ کریں گے،حکومت کی جانب سے کل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔31 جولائی کو ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کے تمام آپریشن بند کر دیے جائیں گی۔ملازمین کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری اور رائٹ سائزنگ کا فیصلہ بھی واپسے لینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
Comments are closed.