لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے امیدواروں سے باضابطہ طور پر درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی طور پر مکمل تیاری کریں اور مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتاریں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے اپنی درخواستیں مرکزی سیکرٹریٹ 180-ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں جمع کروائیں۔ درخواست کے ساتھ مکمل کوائف اور انتخابی حلقے کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق تمام درخواستوں کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور اہل امیدواروں کو انٹرویو کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔
Comments are closed.