آئندہ سال سرکاری حج سکیم کے تحت 1لاکھ 19ہزار خواہشمند سرکاری جبکہ 60ہزار افراد پرائیوٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے،سردار یوسف

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ اگلے سال سرکاری حج سکیم کے تحت 1لاکھ 19ہزار خواہشمند سرکاری جبکہ 60ہزار افراد پرائیوٹ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حج اخراجات 11لاکھ 50ہزار سے لیکر 12لاکھ 50ہزار کے درمیان ہونگے ،نجی شعبے کے رہ جانے والے عازمین اپنی سابقہ جمع شدہ رقم کے عوض فریضہ حج ادا کریں گے۔بدھ کو وزارت مذہبی امور میں سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن کے ہمراہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے حج پالیسی 2025کا اعلان کیا انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دی ہے جس کے تحت سرکاری حج درخواستیں چار اگست سے وصول کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ سال 2026 کے لئے پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے جس میں سرکاری سکیم کے تحت 1 لاکھ 19 ہزار جبکہ پرائیویٹ کے لئے 60 ہزار کو کوٹہ مختص کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ لانگ اور شارٹ حج کا پیکیج پہلے کی طرح ہوگا

بارہ سال سے کم بچوں کو اجازت نہیں ہوگی اور حج واجبات دو اقساط میں جمع ہوں گے وفاقی وزیر نے بتایا کہ حج اخراجات کا تخمینہ 11لاکھ50ہزار سے 12 لاکھ 50ہزار کے درمیان ہوگا جس میں پہلی قسط پانچ لاکھ روپے جمع ہوگی سرکاری حج اسکیم کے تحت چار اگست سے حج واجبات کی وصولی شروع کردی جائے گی اورعازمین حج کا انتخاب پہلے ائیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزارت حج کے نامزد بینکوں میں رقوم بھجوا سکتے ہیں عازمین کے لیے سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لگانا لازمی ہوگا وفاقی وزیر نے کہاکہ روڈ ٹو مکہ حج کی سہولت اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر میسر ہوگی انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ حج کے لیے شفافیت اور سعودی عرب میں رقوم بروقت جمع کرانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے عازمین کو حج سے متعلق مکمل تربیت دی جائے گی جس میں لاجسٹک، حج کے طریقہ کار لباس اور دیگر امور شامل ہوں گے حج کے لیے ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور مالیاتی نگرانی کا موثر نظام لاگو کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ حج ناظم اسکیم جاری رکھی جائے گی شکایات کی ازالہ کے لیے شفاف نظام رائج کیا جائے گا وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ برس سرکاری حج اسکیم کے تحت بہترین انتظامات کیے گئے تھے اور اس سال ہم نے سعودی ٹائم لائن کے مطابق حج پالیسی منظور کرا لی ہے

اس پالیسی پر انشااللہ چار اگست کے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گاانہوں نے کہاکہ سینیٹ مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا یہ بات سب کو معلوم ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز بروقت عازمین کی رقم جمع نہ کراسکے انہوں نے کہاکہ نجی ٹور آپریٹرز آئندہ حج رہ جانے والے عازمین کو پچھلے سال کے خرچ پر ہی حج کرائیں گے وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ برس حج اسکیم کے تحت ملنے والا کوٹہ استعمال نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں اور اسی وجہ ائندہ برس حج کے لیے پرائیویٹ اسکیم کا کوٹہ کم کیا ہے تاکہ وہ اسے استعمال کر سکیں اور بہتر سروس فراہم کر سکیں انہوں نے کہاکہ اگرپرائیویٹ حج آپریٹرز کی کارکردگی بہتر ہوئی تو کوٹہ بڑھانے پر غور ہو سکے گا انہوں نے کہاکہ پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ79ہزار 210 ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے کوٹے کے حوالے سے ابھی حتمی اعلان ہونا باقی ہے اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ حج رجسٹریشن کرانے والوں کو پہلے ترجیح دی جائے گی اور اگر رجسٹریشن کرانے والوں سے درخواستیں کم آئیں تو رہ جانے والے کوٹہ پر دوبارہموقع دیا جائے گااور اگر پھر بھی کوٹہ پورا نہ ہوا تو پھر رجسٹریشن نہ کرانے والوں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ ابھی طے نہیں کی مگر پورٹل پر جونہی درخواستیں پوری ہوں گی توپورٹل مزید درخواستیں وصول ہی نہیں کرے گا۔اعجاز خان

Comments are closed.