آج اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ہونی تھی مگر ضلعی انتظامیہ نے ہال انتظامیہ پر دباوٴ ڈال کر بکنگ کینسل کر دی ،مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد(آن لائن)تحریک تحفظ آئین پاکستان سینئر وائس پریذیڈنٹ مصطفی نواز کھوکھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ہال انتظامیہ پر دباوٴ ڈال کر بکنگ کینسل کر دی ہے۔غیر جمہوری حکومت غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔مصطفی نواز کھو کھر نے کہا کہ آج اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس ہونی تھی۔ملک کو جو مسائل ہیں ان پر بات ہونی تھی۔کے پی کے جو حالات ہیں ان کا جائزہ لینا تھا۔محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں یہ کانفرنس ہونی تھی۔

موجودگی حکومت نے ہال انتظامیہ پر پریشر ڈالا گیا اور ہماری بکنگ کینسل کر دی گئی ہے۔اپوزیشن کو کریش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہم صبح دس بجے اس جگہ پھر اکھٹے ہونگے اور اپنا آئینی حق حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس وقت سیاسی افراتفری عروج پر ہے۔ ہم اپنا موقف اس جگہ پر ہی پیش کریں گے۔پبلک پلیسز کے لیے اجازت نامہ چاہیے ہوتا ہے۔یہ ایک پرائیویٹ کانفرنس تھی اس کو کسی بھی قانون کے تحت روکا نہیں جا سکتا ہے۔ہم ہر حال میں اس جگہ ہی اکٹھے ہونگے اور آگے کا لائحہ عمل بنائیں گے۔ہماری اولین کوشش یہی ہوگی کہ ادھر ہی آل پارٹیز کانفرنس کریں گے۔ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں کہ کانفرنس نہیں ہونے دینی۔ہم کس جگہ انصاف کے لیے جائیں عدلیہ ذیلی ادارہ بن چکا ہے۔

حکومت نے یہ فسطائی ہتھکنڈے استعمال کرنے ہیں تو کریں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔محمود اچکزئی ، آفتاب احمد شیر پاوٴ ، سندھ سے مختلف جماعتیں بھی آج شامل ہونگی۔جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام ف کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ہم کسی انتطامیہ سے رجوع نہیں کریں گے اور نا وہ کسی قانون کے تحت ہمیں روک سکتے ہیں۔انتظامیہ کے پاس کوئی جواز ہی نہیں ہے کہ وہ ہمیں روک سکیں

Comments are closed.