9 مئی کے دو مقدمات‘ انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 167 ملزمان کو سزائیں سنا دیں

فیصل آباد(آن لائن )فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے دو مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 167 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنایا،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب ‘ زرتاج گل اور شبلی فراز کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔خیال کاسترو، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے 108 ملزمان کو سزائیں سنادیں، عدالت نے حساس ادارے پر حملہ کیس میں 185 میں سے 108ملزمان کو سزا سنائی جبکہ دیگر کو بری کر دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوٴں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔تمام رہنماوٴں کو قومی اسمبلی رکنیت سے بھی نااہل قراردیے جانے کاامکان ہے۔ قائدحزب اختلاف عمرایوب ،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا،اور زرتاج گل پرنااہلی کی تلوارلٹک گئی ہے۔9 مئی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

سزا پانے والے ملزمان میں سے صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب اور زرتاج گل بھی شامل ہیں، جنہیں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج 9 مئی کے مقدمے میں مجموعی طور پر108 ملزمان کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔

Comments are closed.