آج قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی فتح کا دن ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے9مئی کے مقدمات کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی فتح کا دن ہے، حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود تھے،بلوائیوں نے قانون نافذ کرنے والے افسران کو زخمی کیا، توڑ پھوڑ کی اور جلاؤ گھیراؤ کیا،ان سزاؤں کے بعد آئندہ کوئی جرات نہیں کرسکے گا کہ وہ دشمن کے ہاتھ مضبوط کرے،روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا ماسٹر مائنڈ جیل میں ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کے ملزمان نے شہداء کی تکریم تک نہیں کی، ملک کے اندر سازش کے تحت باقاعدہ طور پر نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی سزائیں قانون کے مطابق اور فیئر ٹرائل کے تحت ہوئی ہیں انہوں نے اجتماعی کوششوں سے یہ مذموم سازش کی تھی دشمن نے جب بھی حملہ آور ہونے کا خواب دیکھا، ہم نے اسے منہ توڑ جواب دیا یہ لوگ وہ کام کرنا چاہتے تھے جو دشمن بھی نہیں کر سکا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور کے جناح ہاؤس میں پروفیشنل ڈاکوؤں کی طرح باقاعدہ لوٹ مار کی گئی آئندہ کوئی بھی 9 مئی جیسی گھناؤنی سازش کرنے کی کوشش نہیں کر سکے گا ان ملزمان کو آئین و قانون کے مطابق سزائیں ہوئی ہیں، اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دن حملہ آوروں اور بلاوائیوں نے دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، قانون نافذ کرنے والے افسران کو زخمی کیا، توڑ پھوڑ کی اور جلاؤ گھیراؤ کیا، قومی یکجہتی کی علامتوں کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا طویل عرصے تک ٹرائل ہوا، عدالت کے سامنے ناقابل تردید شواہد پیش کئے گئے، فیئر ٹرائل ہوا، وکلاء نے جرح کی، گواہ پیش ہوئے اور تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب مسلح جتھوں نے دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور ریڈیو پاکستان، کور کمانڈر ہاؤس سمیت سرکاری املاک کو نشانہ بنایا۔ خیبر پختونخوا میں مختلف بلڈنگز کو جلایا۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر سمجھتے تھے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں، آج کے عدالت کے فیصلے نے ان کے خدشات دور کر دیئے ہیں، ان سزاؤں کے بعد آئندہ کوئی جر?ت نہیں کرے گا کہ وہ دشمن کے ہاتھ مضبوط کرے کیونکہ جن دفاعی تنصیبات کو انہوں نے نشانہ بنایا، لوٹ مار کی اور جلاؤ گھیراؤ کیا اور جو زبان استعمال کی وہ تمام شواہد کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ان تمام چیزوں کو دیکھا جا سکتا ہے

، ان لوگوں کی پہچان بالکل کلیئر ہے کہ یہ کون لوگ تھے جو دفاعی تنصیبات کی طرف گئے۔ یہ ان کا گھناؤنا جرم تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ان واقعات کا ماسٹر مائنڈ اس جماعت کا بانی ہے جو اس وقت جیل میں ہے جس نے زوم میٹنگز کے ذریعے یہ حملے منظم کروائے۔ اس میں کچھ لوگوں نے اختلاف بھی کیا کہ ہمیں یہ حملے نہیں کرنے چاہئیں مگر ان بلوائیوں اور حملہ آوروں نے دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، شہداء تک کی تکریم نہ کی کہ جنہوں نے اس ملک کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔ انہوں نے ملک کے اندر باقاعدہ طور پر نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اجتماعی کوششوں سے مختلف شہروں میں یہ مذموم سازش کی تھی، لاہور کے جناح ہاؤس میں پروفیشنل ڈاکوؤں کی طرح باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوٹ مار کی گئی، یہ وہ کام تھے جو دشمن بھی نہیں کر سکا لیکن ان عناصر نے اپنے ہی ملک میں دشمن کا ایجنڈا آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے جب بھی حملہ آور ہونے کا خواب دیکھا،

ہم نے ہمیشہ اسے منہ توڑ جواب دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان شرپسند عناصر کو قانون و آئین کے تحت سزائیں دی گئی ہیں اور اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ آج ایک واضح پیغام گیا ہے کہ کوئی بھی حساس تنصیبات یا ریاستی املاک پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لئے ایک اچھی مثال ہے، یہ دن ثابت کرتا ہے کہ قانون کی بالادستی قائم ہے اور آئندہ کوئی بھی ملک دشمن سازش کا حصہ بننے کی جرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے سفارتی اور بیانیہ کے محاذ پر دشمن کو شکست دی، ویسے ہی اندرونی محاذ پر بھی قانون و انصاف کی فتح حاصل کی گئی ہے۔

Comments are closed.