پورے ملک میں یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے پورے ملک میں یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے جنرل منیجر کی جانب سے کارپوریشن کے تمام زونل منیجرز کے نام بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے احکامات اور بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی روشنی میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر ہر قسم کی خرید و فروخت بندکردی جائے اور تمام سامان ویئر ہاؤسز کو منتقل کرکے کمپنیوں کو واپس کیا جائے واضح رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین گذشتہ کئی روز سے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں اور ملازمین نے ہیڈ آفس کا بھی گھیراؤ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.