لاہور(آن لائن)لاہور سے راولپنڈی جانیوالی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی 5 بوگیاں ٹرین سے الگ ہو کر پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 27 مسافر زخمی ہوئے۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا،
امدادی ٹیموں نے 25 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی اور 2 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا نوٹس لیکر کی سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، وزیر ریلوے نے حادثہ کی انکوائری کرکے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے
Comments are closed.