عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں، انکی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مر یم نواز

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں

نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔مریم نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں قائد ن لیگ نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی ۔اس موقع پر مریم نواز کا مزید کہناتھا نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں۔نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز شریف کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی ۔ شرکاء نے تقاریر کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔

Comments are closed.