جمعیت علمائے اسلام کا عام انتخابات میں ملک بھر میں امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان
آسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نے اگلے عام انتخابات میں ملک بھر میں امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے بہاولپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی انتخابات کے لئے تیار ہے ہم مِلک بھر میں امیدوار کھڑے کریں گے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات کے لئے کارکن اپنی تیاریاں تیز کردیں اپنے صاف شفاف کردار کی بنیاد پر انتخابات جیتیں گے انہوں نے کہا کہ ہم لیول پلینگ فیلڈ کے چکر میں نہیں ہمیں عوام پر اعتماد ہے اور عوام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان یقینی بنایا جائے اس وقت مہنگائی ،کرپشن ،بیروزگاری ، صحت اور تعلیم پاکستان کے بنیادی مسائل ہیں ،صاف شفاف قیادت ہی اب مسائل کو حل کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی قیادت پر نہ کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی آئین وقانون کے ماورا کسی اقدام کا الزام ہے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔
Comments are closed.