قومی اسمبلی کے بحال اراکین کو کتنی تنخواہ ادا کی جائے؟ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ تاحال فیصلہ نہ کرسکا

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے بحال اراکین کو کتنی تنخواہ ادا کی جائے؟ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ تاحال فیصلہ نہ کرسکا‘اور ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ارکان کے بقایا جات سے متعلق سیکرٹری قومی اسمبلی سے رہنمائی مانگ لی، سیکرٹری قومی اسمبلی سپیکر سے مشاورت کے بعد اس معاملہ پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کو گائیڈ لائن دیں گے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر کی منظوری سے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے دوران ایم این ایز کی بقایا تنخواہوں سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

یکم جنوری 2025 سے پہلے ایک ایم این اے کی تنخواہ بمعہ الاؤنسز 2 لاکھ 13 ہزار تھی ۔ایم این اے کی تنخواہ جنوری 2025 سے سات لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہے ۔ذرائع کے مطابق بحال ہونے والے ایک ایم این اے کو اٹھاون لاکھ 71 ہزار بقایا ملے گا، اٹھارہ ایم این ایز کو دس کروڑ چھپن لاکھ اٹھہتر ہزار سے زائد بقایا جات ادا کرنا ہوں گے ۔تیرہ مئی 2024 کو الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تحت ان ارکان کو معطل کردیا تھا ۔سپریم کورٹ نے 2 جولائی 2025 کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تحت ارکان کو دوبارہ بحال کیا ۔بحال ہونے والوں میں 15ارکان خواتین کی مخصوص نشستوں پر ہیں ۔بحال ہونے والوں میں تین ارکان کا تعلق اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے ہے۔

Comments are closed.