حلقہ این اے 129 پر ضمنی الیکشن‘ پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی اعتراض دور کرنے پر منظور
لاہور(آن لائن)لاہورکے حلقہ این اے 129 پر ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی اعتراض دور کرنے پر منظور کرلیے گئے۔جبکہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کروانے کے دوران 92 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رانا مشہود، حافظ میاں نعمان اور مہر اشتیاق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ جالب نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
آر او آفس نے پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی اعتراض لگا کر واپس کردیے، آر او آفس کے مطابق غلطی دور کردی گئی تو اس کے بعد کاغذات جمع کرلیں گے، بعدازاں حماد اظہر کی جانب سے غلطی دور کیے جانے پر کاغذات منظور کرلی گئے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ میاں نعمان نے کہا کہ پارٹی قیادت کے حکم پر کاغذت نامزدگی جمع کروائے ہیں، جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ترقی ہوئی۔ اپنی کارکردگی پر یہ الیکشن لڑیں گے۔لیگی رہنما رانا مشہود کے بھائی نے ان کے کاغذات جمع کرائے، رانا اسد نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، این اے 129 مسلم لیگ (ن) کا حلقہ ہے، اسے مزید ترقی دیں گے۔
Comments are closed.