پی ٹی آئی اراکین کا پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کاپروگرام ناکام

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی اراکین کا پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کاپروگرام ناکام بنادیاگیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی ممبران پارلیمنٹ ہاوٴس سے نعرے بازی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب روانہ ہوئے تاہم اس دوران اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیااوراراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر روکا گیا،کچھ دیرارکان پارلیمنٹ گیٹ کے پاس موجودرہنے کے بعدپی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ واپس پارلیمنٹ ہاوٴس روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاتھاکہ سپریم کورٹ کے باہراحتجاج کیاجائیگاا س حوالے سے تمام ارکان پارلیمنٹ کوآگاہ کردیاگیااس احتجاج کوروکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ گیٹ کے پاس تعینات کردی گئی جس پر پولیس نے پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کوسپریم کورٹ جانے سے وہیں گیٹ پرہی روک دیااور اس طرح سے پی ٹی آئی کاپانچ اگست کی طرح سے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کاپروگرام بھی ناکام ہوگیا۔ارکان پارلیمنٹ کچھ دیرنعرے بازی کرنے کے بعدواپس اندرچلے گئے۔

Comments are closed.