پی ٹی آئی کسی صورت بھی حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور پارلیمنٹ سمیت ہر مقام پر بھرپور مقابلہ کریگی،بیرسٹرگوہر
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ5اگست کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پورے ملک میں بھرپور احتجاج کیا ہے‘پی ٹی آئی کسی صورت بھی حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور پارلیمنٹ سمیت ہر مقام پر بھرپور مقابلہ کرے۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس گیٹ پر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ 5اگست کو پی ٹی آئی کا احتجاج بہت زیادہ موثر تھا ‘ پورے ملک کے 170اضلاع میں عوام نے گھروں سے نکل کر احتجاج کیا ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے منتخب پارلیمنٹیرنز احتجاج میں پیش پیش تھے اور ان کی مختلف اضلاع سمیت اپنے حلقوں میں احتجاج کررہے تھے انہوں نے کہاکہ پارٹی کی موجودہ قیادت کسی صورت بھی کمپرومائزڈ نہیں ہے ان پارلیمنٹیرنز نے بہت زیادہ سختیاں برداشت کی ہیں
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے کروڑوں روپے کی آفرز ٹکرا کر تکالیف برداشت کی ہیں اور ہر حالت میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹے ہیں انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں کسی صورت بھی حکومت کے لئے میدان نہیں چھوڑیں گے اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کرکے اپنا نکتہ نظر بیان کرونگا انہوں نے کہاکہ ہم اس پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں اور اس کا حصہ رہیں گے۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.