عمران خان کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں،شرپسند علی رضا کا اعتراف

لاہور ( آ ن لائن)جناح ہاوٴس، لاہور کے شرپسندوں کا ایک اور مرکزی سرغنہ بے نقاب ہوگیا، ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے،جناح ہاوٴس لاہور حملہ کے مرکزی شرپسندوں میں علی رضا اوکاڑہ سے حملہ کرنے آیا،شرپسند علی رضا نے بتایا کہ عمران خان کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں،9 مئی کو جب عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا تو پہلے سے ہی طے شدہ پلان کے مطابق جو کہ زمان پارک میں طے کیا گیا تھا جن میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جن میں حسان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری وغیرہ شامل تھے انکے ساتھ مل کر لاہور کور کمانڈر ہاوٴس پر جلاوٴ گھیراوٴ کا حصہ بنے،یہ سب عمران خان کی ان تقاریر کا نتیجہ ہے جو انہوں نے فوج کے اگینسٹ کی ہوئی تھیں جن سے متاثر ہو کر ہم لوگوں نے یہ سب کچھ کیا اور جلاوٴ گھیراوٴ کا حصہ بنے

Comments are closed.