اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کے وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ کی آمد پر عراقی نائب وزیرخارجہ محمد حسین بحر العلوم ، پاکستان کے عراق میں سفیراحمد امجد علی اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر دورہ کیا۔وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران عراقی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے ، وزیر خارجہ نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ زیارات پر بھیج جائیں گے
Comments are closed.