آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اس ایوان کا کردار قابل ستائش ،تاریخ میں یہ ضرور لکھا جائے گا کہ یہاں سے تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر بہت اچھا پیغام دیا تھا ، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اس ایوان کا کردار قابل ستائش ہے،تاریخ میں یہ ضرور لکھا جائے گا کہ یہاں سے تمام سیاسی جماعتوں نے یکجا ہو کر بہت اچھا پیغام دیا تھا یہاں سے دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے ٹی وی چینلز پر پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پیش کیابلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا پر پاکستان کی نمائندگی کی اور بیانیہ کے محاذ پر اہم کردار ادا کیا،یہ میراض فرض ہے کہ ان کوششوں کو تسلیم کیا جا ئے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا انفارمیشن کے حوالے سے مہم ہر ملک کے اندر چلتی ہے

،آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے آنے سے معاملہ مزید گھمبیر ہو گیا ہے۔جب تک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو زیادہ فروغ نہیں ملا تھا اس وقت تک مس انفارمیشن کا معاملہ اتنا پیچیدہ نہیں تھا۔،اس عمل کو مزید بڑھانے کے لئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے پی ٹی وی، پی بی سی، اے پی پی، پی آئی ڈی میں ڈس انفارمیشن کو کاؤنٹر کرنے کے لئے میکنزم موجود ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اس بات کا قائل ہی نہیں کہ سچ بھی بولا جاسکتا ہے،ہمارے میڈیا نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں رکن اسمبلی شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ اسلام آباد سے سکھر فضائی کرائے بہت زیادہ ہیں،عثمان بدینی نے کہا کہ فلائی جناح کا کوئٹہ سے دبئی کا کرایہ نوے ہزار روپے ہے،کوئٹہ سے اسلام آباد کا ریٹرن کرایہ ایک لاکھ سے زیادہ ہے،شرمیلا فاروقی نے کہا کہ فیک نیوز کے حوالے سے کتنے لوگوں کو سزائیں ہوئیں، اس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مس انفارمیشن کے حوالے سے مہم ہر ملک میں چلتی ہے،آرٹیفیشل انٹیلیجنس آنے سے معاملہ اور گھمبیر ہو گیا ہیفیکٹ چیکر کے نام سے سوشل میڈیا پر اکاوٴنٹ بنایا ہے،بھارتی میڈیا اس بات کا قائل ہی نہیں کہ سچ بھی بولا جاسکتا ہے

،ہمارے میڈیا نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے فیک نیوز بسٹر کے نام سے پروگرام شروع کیا گیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس معاملے کو انفارمیشن کمیٹی میں ٹیک آپ کر لیں اپوزیشن رکن کی جانب سے بات کی اجازت کا مطالبہ کیا گیا اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج آپ ٹائم نہ ہی لیں، میرے منہ سے کوئی بات نکل سکتی ہے،میں کل ٹی وی دیکھتا رہا ہوں، مجھے ٹھنڈا ہونے دیں اجلاس میں فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمی اور متوفی اہلکاروں کے لئے معاوضہ پیکج سے متعلق توجہ دلاوٴ نوٹس ثمر ہارون بلور نے پیش کیا جس پر وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ انسانی جان کی تو کوئی قیمت نہیں کچھ ادائیگیاں کی گئی ہیں جو رہ گئی ہیں وہ ہر صورت ادا کی جائیں گی اجلاس میں ہوائی جہاز کے ذریعے بار برداری ترمیمی بل پیش کر دیا گیا ہے

Comments are closed.