کشمیری عوام کی حق خودارادیت کا حمایت کرتا ہے اورپاکستان کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی بھی مذمت کرتا ہے، روس یوکرین جنگ کا حل اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق چاہتے ہیں ، ہفتہ وار بریفنگ
اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل کرنے کی میں مدد کا خیر مقدم کیا ہے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے موقع پر بتایا کہ ایرانی صدر نے 2 اور 3 اگست کو پاکستان کا دورہ کیا ایرانی صدر وفد کے ساتھ صدر آصف زرداری کے دعوت پر آئے تھے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر کے دورے کے دوران تجارتی، اور سفارتی معاہدے ہوئے ہیں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف زرداری نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اس دورے کے موقع پر ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سے خصوصی ملاقاتیں کیں ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ میں اعلی فوجی افسران اور سائنس دانوں کی شہادت پر افسوس کیا ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی ایرانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ترجمان کے مطابق 3 آگست کو پاکستان نے 100 ٹن امداد سامان غزہ متاثرین کو روانہ کیا ترجمان کے مطابق پاکستان نے انسانی بنیادوں پر فلسطینی عوام کیلئے امدادی پیکج بھیجا ترجمان کے مطابق پاکستان بات چیت کے ذریعے فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے
ترجمان کے مطابق پاکستان نے آج اٹھارویں امدادی سامان کا کھیپ فلسطین کیلئے روانہ کر دیا ہے اور امدادی کھیپ کی روانگی وزیر اطلاعات اور فلسطینی سفیر کی نگرانی میں ہوئی ہے ترجمان کے مطابق پاکستان روس یوکرین جنگ کا بات چیت کے ذریعے پر امن حل چاہتا ہے اور پاکستان یوکرین حکام کے بیانات کو مسترد کرتا ہے ترجمان کے مطابق پاکستان روس یوکرین جنگ کی اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حل کی حمایت کرتا ہے، ترجمان کے مطابق پاکستان بیت المقدس میں اسرائیلی وزیروں کی اقدامات کی مذمت کرتا ہے ترجمان کے مطابق پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کی مذمت کرتا ہے ترجمان کے مطابق پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کا حمایت کرتا ہے اورپاکستان کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی بھی مذمت کرتا ہے ترجمان کے مطابق پاکستان بین الاقوامی قوانین کے تحت کشمیری عوام کی حق خودارادیت کا مطالبہ کرتا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کے ہمراہ وزرا اورسینئر حکام سمیت اعلی شخصیات پر مبنی وفد بھی تھا ملاقاتوں میں دونوں ممالک.نے عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ترجمان کے مطابق ایرانی قیادت نے ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا
ایرانی صدر اور وزیراعظم پاکستان نے باہمی تجارت کا حجم 3 ارب ڈالرز سے 10ارب ڈالرز تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے فلسطین کی حمایت اور امداد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی ہے ترجمان کے مطابق پاکستان نے ایک مرتبہ پھر فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کیا ہے ترجمان کے مطابق ابھی تک کل 1850 ٹن امداد غزہ بھجوائی جا چکی ہے، ترجمان کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان پر یوکرین کے الزامات کو یوکرین کی حکومت سے اٹھائے گا اور یوکرین نے پاکستان پر لگائے گئے الزامات سے متعلق ابھی تک کسی قسم کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے ہیں ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیمپل ماونٹ پر متنازع اسرائیلی بیانات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ترجمان کے مطابق پاکستان یوکرین کی طرف سے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے ترجمان کے مطابق ابھی تک یوکرینی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے اس الزام کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے ترجمان کے مطابق بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کے خلاف بھرپور یوم استحصال منایا گیا، ترجمان کے مطابق مسلہ کشمیر پر نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدور کو خطوط بھیجے ہیں ،
ترجمان کے مطابق یوم استحصال کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کتابوں کو ضبط کرنا اور کتابوں کی دوکانوں پر چھاپے افسوسناک ہیں ترجمان کے مطابق بھارت کشمیر کی تاریخ پر حملہ کرنے کی کوشیش کر رہا ہے ترجمان کے مطابق افغان ناظم الامور کا اپ گریڈیشن باہمی معاہدے کے تحت کیا گیا ہے اور معاہدے کے باعث ہم نے اس حوالے سے سفارتی اسناد کی طلبی کو ضروری نہیں سمجھا ہے ترجمان کے مطابق پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ہے اور ہمارے شہری پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ نہیں کر سکتے ہیں ترجمان کے مطابق باباے قوم محمد علی جناح نے بھی اس حوالے سے واضح پالیسی جاری کی تھی ترجمان کے مطابق پاکستان امریکہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اظہار دلچسپی کاخیرمقدم کرتا ہے اور ہم امریکہ کے علاوہ بھی دیگر ممالک کی جانب سے اس قسم کے اظہار دلچسپی کا خیرمقدم کریں گے۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.