ہندوستانی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی پاک افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی
33 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج مارے گئے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد، سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین
راولپنڈی، ژوب(آن لائن) سیکیورٹی فورسز کی ژوب کے علاقے سمبازہ میں بڑی کارروائی، ہندوستانی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی پاک افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 33 ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج مارے گئے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 اگست کی درمیانی رات بھارتی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے گروہ کی بلوچستان کے ضلع ڑوب کے علاقے سمبازہ میں پاک افغان سرحد کے قریب نقل و حرکت دیکھی،
دراندازی کی اس کوشش کو سیکورٹی فورسز نے موٴثر طریقے سے ناکام بنادیا، اس کارروائی کے نتیجے میں، 33 ہندوستانی سپانسرڈ خوارج مارے گئے جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں پائے جانے والے ممکنہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا جا رہا ہے، سیکورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلعژوب کے سرحدی علاقے میں پاکستان-
افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو روکنے اور ان کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا کاروائی میں 33 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش قرار دیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
Comments are closed.