امریکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے،برطانوی جریدہ

لندن (آن لائن)امریکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے،امریکہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوش استقبال کیا گیا،بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض ہے، پاکستان نے امریکہ، چین، ایران، خلیجی ممالک، اور روس کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے ہیں۔پاک امریکہ تعلقات میں پیش رفت کے بارے میں برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ کامیاب دورہ امریکہ کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر فلوریڈا میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی، امریکہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوش استقبال کیا گیا،اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے بھی ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاک-امریکہ تعلقات میں غیر متوقع پیش رفت ہوئی ہے۔ فنانشل ٹائمزکے مطابق بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو امریکہ کی جانب سے تجارتی مراعات (19% ٹیکس) اور بھارت پر سخت ٹیکس (50%) عائد کیے گئے،امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ کیا،پاکستان نے امریکہ کو سرمایہ کاری کیلئے خاص طور پر توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں کے نئے مواقع دیے۔ فنانشل ٹائمزکے مطابق ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگل مین کے مطابق؛ ”امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے

وہ حیران کن ہے۔مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو مارون وین بوم کے مطابق”پاکستان ایک نایاب ملک ہے جو چین، ایران، خلیجی ممالک، روس کے کچھ حصے اور اب دوبارہ امریکہ کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے“۔فنانشل ٹائمز لکھتا ہے کہ بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض ہے، مودی اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاع، جبکہ پاکستان نے جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر امریکی صدر کو پیش کیا، پاکستان نے ”ورلڈ لبرٹی فنانشل” کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ فنانشل ٹائمزکے مطابق کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں تجارتی بات چیت میں حصہ لیا، پاکستان نے داعش کے ایک اعلیٰ دہشتگرد کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان نے امریکہ، چین، ایران، خلیجی ممالک، اور روس کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے، امریکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

Comments are closed.