شاہ محمود قریشی کی پرسنیلٹی شروع دن سے ناقابل اعتبار ہے،ان کا طرز سیاست بھی بہت ہی مشکوک رہا،محسن جمیل بیگ

میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف میں ان کیلئے کوئی جگہ ہے ،اب یہ کوئی نیا ٹھکانہ تلاش کریں گے،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

اسلام آباد(آن لائن)سینئر صحافی وتجزیہ نگار محسن جمیل بیگ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی پرسنیلٹی شروع دن سے ناقابل اعتبار ہے،ان کا طرز سیاست بھی بہت ہی مشکوک رہا،میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف میں ان کیلئے اب کوئی جگہ ہے اب یہ کوئی نیا ہی ٹھکانہ تلاش کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔محسن جمیل بیگ نے مزید کہا کہ 2005ء میں جب پیپلزپارٹی جیتی تب بھی شاہ محمود قریشی اس کوشش میں تھے کہ میں وزیراعظم بنوں،اس حوالے سے انہوں نے کافی ملاقاتیں کیں،تو مجھے طارق عزیز نے کہا کہ آصف زرداری کو بتا دیں کہ جو مرضی شخص وزیراعظم کیلئے چنیں مگر اس شخص کو نہ اس منصب کیلئے نہ چنیں کیونکہ یہ ان کیلئے بہتر نہیں ہوگا۔پھر اس کے بعد یہ میرے اور پیپلزپارٹی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے بھی گئے مگر ان سے معذرت کرلی گئی تھی کیونکہ اگر ایک شخص اتنے عرصے بعد اپنی پارٹی اور اپنے دوستوں کیخلاف یہ گفتگو کررہا ہے توایسے بندے کو کبھی نزدیک نہیں بٹھانا چاہئے۔

شاہ محمود قریشی کو سزا نہ ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن جمیل بیگ نے کہا کہ جب یہ پہلے گرفتار ہوئے تو ان کی ڈیل ہوئی کہ یہ خاموشی اختیار کریں گے ، اس بناء پر یہ باہر آئے ،باہر آکر انہوں نے پھر میٹنگز شروع کیں اور ان کو لگا کہ شاید اس پارٹی کا چیئرمین میں بن جاؤں گا اور انہوں نے میٹنگز اور کچھ بیانات ایشے دئیے جس پر ان کو پھر گرفتار کرلیاگیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہد تحریک انصاف ان کی فیملی کیلئے ختم ہوچکی ہے کیونکہ انہوں نے ان کو شوکاز بھی دیا اور میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف میں ان کیلئے اب کوئی جگہ ہے اب یہ کوئی نیا ہی ٹھکانہ تلاش کریں گے

Comments are closed.