ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ حتمی نہیں ہے‘ بانی پی ٹی آئی سے اس متعلق ابھی مشاورت ہوگی ‘علی ظفر
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما، سینیٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ حتمی نہیں ہے‘ بانی پی ٹی آئی سے اس متعلق ابھی مشاورت ہوگی ‘بانی پی ٹی آئی کی اس متعلق واضح ہدایات آنے کے بعد فیصلہ ہوگا۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ایک رائے یہ ہے کہ ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ہر صورت مقابلہ کرنا چاہیے ، اگر میدان خالی چھوڑا گیا تو کسی اور کو جگہ مل جائے گی ۔دوسری رائے یہ ہے کہ کیا فائدہ ایسے انتخابات لڑنے کا، دونوں آرا بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھی جائیں گی۔
سچ سب کے سامنے ہے اور اسے پوری دنیا اسے تسلیم کرتی ہے۔سچ حکومت یا اپوزیشن کا نہیں ہوتا، مزاکرات ہونے چاہئیں۔ سینیٹر علی ظفرنے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کا بہت اہم کردار ہے، مزاکرات سے ہی چیزوں کا حل نکلتا ہے‘یہ ایسا طریقہ کار ہے جو ہر وقت اپنانا چاہیے ‘کچھ چیزیں مذاکرات سے حل نہیں ہوتی تو احتجاج کرنا پڑتا ہے‘اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ابھی کوئی مزاکرات نہیں ہورہے، نہ ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں‘اس متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی تو سٹریٹجی تیار کی جائے گی۔
Comments are closed.