اسلام آباد(آن لائن)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ہلال جرات، نشان امتیاز (ملٹری) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے صوبے میں تعینات فوج کو متاثرین کی مدد میں بھرپور تعاون کی تاکید کی ہے اور کہا ہے کہ اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔
پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اور تقریباً 600 ٹن راشن بھی سیلاب متاثرین کے لیے وقف کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کور آف انجینئرز کو پلوں کی فوری مرمت اور جہاں ضرورت ہو عارضی پل بنانے کی ہدایت دی ہے۔
ریسکیو آپریشنز کیلئے نائن یونٹ کے سپیشل سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، سگنلنگ ڈاگ یونٹ، اور ہیلی کاپٹر پہلے ہی تعینات ہیں۔ پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے
Comments are closed.