اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں کے پی اور شمالی پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب سے ہونے والی تباہی سے شدید غمزدہ ہوں۔چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریوں پر وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا ایکس پر پیغام میں کہا کہ میں کے پی اور شمالی پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب سے ہونے والی تباہی سے شدید غمزدہ ہوں۔
وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل کو متحرک کر رہی ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے، باجوڑ اور بٹگرام پر فوری توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے ‘ پھنسے ہوئے رہائشیوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ‘سڑکوں کو صاف کرنے اور رابطہ بحال کرنے کے لیے بھاری مشینری بھجوا دی گئی ہے۔
Comments are closed.