مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں : وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے ۔وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزرا خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشنز میں حصہ لیں گئے۔وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ضلع شانگلہ و بونیر، وفاقی وزیر پاور ڈویژن ضلع بونیر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ضلع مانسہرہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب ضلع باجوڑ میں امدادی سامان کی سیلاب متاثرین تقسیم کی نگرانی کریں گے۔

جمعہ کا دن بھی وفاقی وزیر کشمیر و گلت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پورا دن کے پی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزارا اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور امدادی سامان کی ترسیل کا خود جائزہ لیا۔وزیراعظم کی ھدایت پر این ڈی ایم اے سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع میں ریلیف آپریشن کر رہا ہے پاک فوج سمیت دیگر تمام خدماتی ادارے اور این جی اوز بھی ریلیف کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔وزیراعظم صوبہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ تمام اضلاع میں این ڈی ایم اے کی امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔پی ایم ریلیف پیکج کے تحت امدادی سامان پر مشتمل مزید ٹرک متاثرہ اضلاع میں بھیجے جا رہے ہیں۔امدادی سامان میں راشن، خیمے اور ادویات شامل ہیں۔سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے

۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے اور امدادی سرگرمیوں کو مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں بشمول پی ڈی ایم ایز/جی بی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امداد کے حوالے سے ترجیحی فہرست کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں : وزیراعظم۔

Comments are closed.