مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہیں‘گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں نقصانات زیادہ ہوئے‘چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد(آن لائن)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرنے کہا ہے کہ اس سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہیں‘گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں نقصانات زیادہ ہوئے‘مون سون کے مزید دو اسپیل ستمبر تک آنے کا امکان ہے ‘جن کا نقصان ہوا ہے، ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، سروے کرکے ازالہ کریں گے ۔ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ نے بتایا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے‘ بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

یہاں میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ جن سٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے، زمینی راستے منقطع ہوئے ہیں، وہاں آپریشن کررہے ہیں‘کل سے جن علاقوں میں نقصانات ہوئے ہیں وہاں ریلیف سامان پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملک ہے ‘گزشتہ سالوں کی نسبت اس بار بارشوں اور مون سون کی شدت زیادہ ہے‘ہاوسنگ انفراسٹرکچر کی بحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اگلے دو ہفتوں میں ہمارا فوکس شمالی پنجاب، آذاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان ہو گا۔ ارلی وارننگ نقصانات سے بچنے کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اس سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہیں‘گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں نقصانات زیادہ ہوئے ہیں‘مون سون کے مزید دو اسپیل ستمبر تک آنے کا امکان ہے

‘جن کا نقصان ہوا ہے، ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اس کا سروے کرکے ازالہ کریں گے ۔اس موقع پر ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ نے بتایا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے۔ 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گا۔ بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا کہ افغانستان کے ننگرہار اور قندھار ریجن سے ایک سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Comments are closed.