وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات، پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کیش لیس معیشت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ،راست کے نظام کو ضلعی حکومتوں کی سطح پر لے جانے کے حوالے سے تما م چیف سیکرٹریز وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں کیش لیس معیشت کے اقدامات پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم نے کیش لیس معیشت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اورپیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ حکومت معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور لین دین کے نظام کو کیش لیس اور ڈیجیٹل نظام پر لے جانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ راست کے نظام کو ضلعی حکومتوں کی سطح پر لے جانے کے حوالے سے تمام چیف سیکرٹریز ، وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں ۔ اجلاس میں کیش لیس معیشت کے اقدامات پر پیش رفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے ڈیجیٹل آئی ڈیز بنائی جائیں گی جن میں ہر شخص قومی شناختی کارڈ ، بائیو میٹرک اور موبائل فون نمبرز کی معلومات ہوں گی انہی ڈیجیٹل آئی ڈیز کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیاں کی جا سکیں گیں ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں نے پبلک کو گورئمنٹ اور گورنمنٹ ٹو پبلک ادائیگیوں کے نظام کو رآست سے منسلک کرنے کے حوالے سے نمایاں پیشرفت دکھائی ہے ۔ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی ترقیاتی ادارے نے فائبر کنیکٹیویٹی پر رائٹ آف وے دے دیا ہے جبکہ پاکستان ریلوے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اس حوالے سے بات چیت جاری ہے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

Comments are closed.