عمر ایوب، زرتاج گل اور کنول شوذب سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمر ایوب، زرتاج گل اور کنول شوذب سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 3 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے عدالت نے ملزمان کی جانب سے حاضری استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے علاوہ ملزمان کے وکلا بھی موجود تھے

دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے مئی کے 14 ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ یہ 14 ملزمان فیصل آباد اور لاہور کی عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں جس وجہ سے بھاگے ہوئے ہیں پراسیکیوشن کا موقف تھا کہ یہاں سے ضمانتیں حاصل کرنے کے بعد پیش نہیں ہوئے ان کی ضمانت خارج کی جائے عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، کنول شوزب اور چوہدری آصف سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے مزید سماعت 3 ستمبر کو ہوگی۔

Comments are closed.