پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا مشترکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
جھنگ، چنیوٹ، کھولڑہ پوائنٹ، ہسو والی اور بدھوانہ سمیت کئی علاقوں میں سینکڑوں متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل#h#
لاہور( آن لائن) پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا مشترکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ اب تک جھنگ، چنیوٹ، کھولڑہ پوائنٹ، ہسو والی اور بدھوانہ سمیت کئی علاقوں میں سینکڑوں متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
پاک فوج کے جوانوں نے متاثرین کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا۔ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ خاندانوں کو کپڑے، راشن اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اب تک سینکڑوں بزرگ، خواتین اور بچوں کو علاج اور محفوظ مقامات پر منتقلی کی سہولت دی جا چکی ہے۔سیلاب متاثرین نے پاک فوج کے بروقت اور مثر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح عوام کا ساتھ دیا ہے۔
Comments are closed.