ملک بھر میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائی ،115 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد
راولپنڈی(آن لائن)اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے۔مختلف میں کارروائیوں میں 115 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔
جبکہ 7 ملزمان گرفتار کیا گیا ہے۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف کی کارروائیاں۔ مختلف کارروائیوں میں 2 گاڑیوں سے مجموعی طور پر 64 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔منشیات پک اپ گاڑی کے نیچے باندھ کر سمگل کی جا رہی تھی۔ نوشہرہ سیدو ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 107 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔برآمد شدہ منشیات گاڑیوں کے خْفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
Comments are closed.