گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی
راولپنڈی (آن لائن) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1004 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ہولی فیملی ہپستال میں 90، ڈی ایچ کیو میں 54 اور بے نظیر بھٹو ہپستال میں 36 افراد زیر علاج ہیں۔ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 40 مقدمات درج ہوئے ہیں اور 1 عمارت کو سیل کیا گیا۔ ایس او پی کی خلاف ورزی پر 5 چالان ٹکٹ جاری ہوئے اور 1 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 3204 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور 549 عمارتوں کو سیل کیا گیا۔
Comments are closed.