بھارتی میڈیا ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کی فضا ہموار کرنے میں مصروف

اسلام آباد (آن لائن) بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشنز کی فضا ہموار کرنے میں مصروف ہے، جس کا مقصد پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کرنا اور بھارتی حکومت کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حالیہ دنوں میں ممبئی کے نائر ہسپتال کو موصول ہونے والی بم دھمکی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا حصہ ہے، جسے بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کا تسلسل ظاہر کرتا ہے کہ یہ حکومتی سطح پر طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارت کے اندرونی مسائل، جیسے انسانی حقوق کی پامالی، اقلیتوں کے تحفظ کے مسائل اور کشمیر میں بھارتی مظالم سے ہٹانا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ای میل اور فون کال کے ذریعے بم کی دھمکی دینا اور فوراً سیکیورٹی ردعمل دکھانا ایک خاص منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔ یہ پروپیگنڈا اس وقت کیا جا رہا ہے جب بھارت کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ پلوامہ، اْڑی اور پٹھان کوٹ جیسے فالس فلیگ واقعات میں بھارت نے خود اپنے فوجیوں کو نشانہ بنایا اور بعد میں پاکستان پر الزام عائد کیا۔ 2016 میں اْڑی حملے کے بعد بھارتی حکومت نے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا، مگر ایک بھی لاش سامنے نہ لا سکی۔ 2019 میں پلوامہ حملہ بھی بھارت کی داخلی سیاست کے لئے ایک سازش تھا، جس میں 44 بھارتی فوجیوں کو مارا گیا، اور بی جے پی کی انتخابی مہم کے تحت اسے پاکستان پر الزام عائد کیا گیا۔ مزید برآں، چھتیس سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کے قتل عام کے بعد بھی بھارت نے جھوٹا الزام پاکستان پر عائد کیا۔ ان تمام واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا نے جھوٹے الزامات کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی مسلسل کوشش کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی یہ مذموم کوششیں اور جھوٹی خبریں عالمی برادری کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں، تاکہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور بھارت کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کیا ہے اور یہ بھارتی میڈیا کی جانب سے کی جانے والی جھوٹی پروپیگنڈا مہم ان کی سیاسی شکست اور ناکامیوں کا

Comments are closed.