عمرانی فتنہ اور سہولت کاروں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، نواز شریف
مانانوالہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمرانی فتنہ اور سہولت کاروں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ھے۔
ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمیں اقتدار سے نکال کر نااہل ٹولے کو مسلط کر کے ایک روشن پاکستان کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیل دیا گیا انشاء اللہ وطن عزیز کا مستقبل تابناک ہے عمرانی فتنہ کے تمام سہولت کاروں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں قوم ایسے بدکرداروں کو کھبی معاف نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں میاں نواز شریف نے کہا کہ چوہدری محمد برجیس طاہر جیسے با وفا سازش میرے دست بازو اور پاکستان مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں جو ہر مشکل وقت میں میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ایسے بہادر ساتھیوں کو آج بھی سلام پیش کرتا ہوں چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو محسن پاکستان میاں نواز شریف کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کرکے تاریخ رقم کریں گے پاکستانی عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے چوہدری محمد برجیس طاہر نے میاں نواز شریف اور مریم نواز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے حلقہ کی عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا جس پر میاں نواز شریف اور مریم نواز نے شکریہ ادا کیا
Comments are closed.