پاکستان تحریک انصاف کے بیٹ رپورٹرز کا پی ٹی آئی کی تمام پریس کانفرنسز کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بیٹ رپورٹرز کا پی ٹی آئی کی تمام پریس کانفرنسز کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اوراس معاملہ پر نیشنل پریس کلب سے بھی آواز اٹھانے کی اپیل کردی ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران سوال کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر تشدد اور حملے کا معاملہ اٹھا یا اورپی ٹی آئی بیٹ رپوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اسامہ اقبال نے تمام معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدر اسامہ اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے مشاورتی عمل کے بعد پی ٹی ائی کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا

، پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز کی جانب سے پارٹی قیادت سے معافی کا مطالبہ کیا۔بیٹ رپورٹرز نے کہا کہ ہم نے نعیم پنجوتا سمیت حملہ کروانے والے قائدین کے خلاف مقدمہ کرنے پر مشاورت شروع کردی،صحافیوں پر تشدد کسی صورت قبول نہیں،سینیئر صحافی اعجاز احمد اور طیب بلوچ،فیصل حکیم سمیت دیگر صحافیوں پر تشدد افسوسناک ہے۔ پی ٹی ائی بیٹ رپورٹرز نے کہا کہ اس سے قبل علی امین گنڈاپور نے بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی تھی، پی ٹی ائی کی جانب سے معافی سمیت صحافیوں کے حوالے سے واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔

Comments are closed.