اسلام آباد(آن لائن)اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے معذرت کرلی۔صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکے دوران بیرسٹر گوہر خان نے کہا جو ہوا غلط ہوا اس پر افسوس ہے۔بیرسٹر گوہر خان نے تشدد کا شکار صحافی طیب بلوچ کو گلے لگایااور کہا ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔ایک دوسرے سے اختلاف پر بات تشدد تک نہیں پہنچنی چاہئے۔ہم کسی صورت کسی کو تشدد پر نہیں اکساتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور بشری بی بی کی فیملی کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔صحافیوں سے توقع ہے وہ ہماری جمہوریت، آزاد عدلیہ اور رول آف لاء کی لڑائی میں ہمارا ساتھ دینگے۔پی ٹی آئی نے ہمیشہ آزاد میڈیا کی بات کی ہے۔علیمہ خان پر انڈا پھینکنے اور صحافیوں پر تشدد کے واقعے کی پارٹی سطح پر انکوائری کرینگے۔علی امین گنڈا پور افغان حکومت سے ضرور بات کرتے انکا پاسپورٹ3 سال سے بلاک ہے۔صحافیوں اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنے سے ملک کا نقصان ہے۔ایک دوسرے کو پرامن انداز میں سننے کی روایت ڈالنی چاہئے۔علیمہ خان یہاں صرف بانی پی ٹی آئی کیلئے آتی ہیں۔ہم تشدد کو پروموٹ نہیں کرتے۔میں صحافیوں پر تشدد کے واقعے پر معذرت کرتا ہوں۔
Comments are closed.