اسلام آباد ( آن لائن)ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے نقصانات پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جین میریٹ نے برطانیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین پاوٴنڈز امداد اور مزید سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے مشکل وقت میں برطانیہ کے تعاون اور یکجہتی کو سراہتے ہوئے سیلاب متاثرین کی امداد پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات اور موجودہ عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.