جنرل ساحر شمشاد مرزا کی شاہ حمد انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب میں شرکت

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسلام آباد میں شاہ حمد انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات پر زور دیا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ طبی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، توقع ہے کہ یہ ادارہ صحت کی دیکھ بھال کے قابل پیشہ ور افراد پیدا کرے گا اور پاکستان میں نرسنگ اور اس سے منسلک طبی علوم میں نئے معیارات قائم کرے گا۔

Comments are closed.