نیویارک (آن لائن) وزیراعظم پاکستان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن اسٹاکر اور کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔آسٹریا کے چانسلر سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے جرمن زبان میں خوشگوار انداز میں بات کی اور 1980 کی دہائی میں اپنے آسٹریا کے دورے کو یاد کیا۔
دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔کویتی ولی عہد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے عربی زبان میں بات چیت کی اور پاکستان و کویت کی دیرینہ دوستی اور شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے اسے دائمی اور لازوال قرار دیا۔ دونوں رہنماوٴں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.