اسلام آباد (آن لائن) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین اور کمشنرز کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں حالیہ اضافے پر وفاقی حکومت نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیرِاعظم نے مشیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق، کمیٹی کو یہ ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ تنخواہوں میں اضافے کے تمام پہلووٴں کا جائزہ لے اور اس بات کا تعین کرے کہ آیا یہ اضافہ قواعد و ضوابط کے مطابق تھا یا نہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی ریگولیٹری اداروں میں شفافیت، احتساب اور نگرانی کے نظام کو موٴثر بنانے کے حوالے سے تجاویز بھی دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس معاملے کو ایک مثال کے طور پر دیکھ رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے فیصلے عوامی مفاد کے برعکس نہ ہوں۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ کے لیے ایک مربوط پالیسی وضع کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
Comments are closed.