مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی نہیں بلکہ صرف ایک فلسطین ہے ہم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے‘ امیرجماعت اسلامی
اسلام آباد(آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی نہیں بلکہ صرف ایک فلسطین ہے ہم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے‘ غزہ میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں میں بھرپور حصہ لیں گے۔جمعرات کو اسلام آباد میں بچوح کے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی بچوں سے یکجہتی کے لیے مارچ میں شرکت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ آزادی کبھی گھر بیٹھنے یا باتوں سے نہیں ملتی ہے انہوں نے کہاکہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور مسجد اقصی پر یہودیوں کا قبضہ ناقابل قبول ہے انہوں نے کہاکہ صہیونیوں نے پوری دنیا کے یہودیوں کو جمع کیا ہے اور اسرائیل امریکہ کی مدد سے مسلمانوں پر حملے کر رہا ہے
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی تمام کارروائیوں میں امریکہ اس کا پشتیبان ہے دو سال تک غزہ پر بمباری کی گئی اور بچوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا گیا انہوں نے کہاکہ آج کے معاہدے پر اسرائیل کے ساتھ حماس کے بھی دستخط ہیں مگر اسرائیل دو سال کی بمباری میں حماس سے ایک قیدی بھی نہیں چھڑا سکا ہے انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امتحان ہے انہوں نے کہاکہ حماس جو عوامی قوت ہے جس کا راستہ روکا گیا انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کا چارٹر ہتھیار اٹھانے کی اجازت دیتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں حماس کا دفتر کھولنے کی اجازت دی جائے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ فسلطین کا مسئلہ کوئی دو ریاستیں نہیں بلکہ ایک ریاست ہے اور وہ فلسطین ہے ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ حماس نے عزت و وقار سے بات کی ہے اور اب ذمہ داری اسرائیل اور مصالحت کرانے والے ممالک پر ہے انہوں نے کہاکہ اہل پاکستان کی جانب سے اعلان کرتا ہوں کہ الخدمت فانڈیشن فلسطینی عوام کی امداد جاری رکھے گی
انہوں نے کہاکہ معاہدے میں امداد کے راستے کھلنے کے بعد غزہ میں تین ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے اور ایک ارب ڈالر فلسطینیوں کے لیے خرچ کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ میں خود عوام کے پاس جا کر فلسطینیوں کی مدد کے لیے اپیل کروں گا انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے فعال کردار ادا کرنا چاہیے اگر آج مسلمان ممالک متحد ہو جائیں تو کسی کو مسلمانوں پر حملے کی جرات نہ ہو انہوں نے کہاکہ حماس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں اور پوری دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حماس کو تسلیم کیا جائے انہوں نے کہاکہ دو سال میں ہر گھنٹے ایک فلسطینی بچہ شہید ہوا اور ان شااللہ فلسطین اور مسجد اقصی ضرور آزاد ہوں گے۔۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.