ایشین کپ کوالیفائرز: پاکستان اور افغانستان کا میچ ڈرا ہوگیا

اسلام آباد( آن لائن ) اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہو گیا، گرین شرٹس کو میچ میں پلینٹی کک بھی ملی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

پاکستان کو کھیل کے دوسرے ہاف میں پلینٹی کک بھی ملی لیکن اوٹس خان نے اس موقع کو ضائع کیا اور پاکستان کو سبقت نہ دلا سکے۔ کھیل کے اخری لمحات میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کییلیکن کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی۔گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے بھی میچ دیکھا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان آوے میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.