وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس‘ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی اور بین الاقوامی امور پر شرکاء کو اعتماد میں لیا

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں قومی و عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نے بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم نے ارکانِ کابینہ کو داخلی حالات، سکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ، ہندوستان کی شر انگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔وفاقی کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،

اور ان کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔کابینہ ارکان نے دہشتگردی کی ہر شکل کو۔ کڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔ اوورسیز امپلائمنٹ اور ٹیکنیکل وکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ (TVET) کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔قانون سازی سے متعلق کیسز پر کابینہ کمیٹی کی 3 مختلف تاریخوں کی میٹنگز کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ ریگولیٹری ریفارمز سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔وزارت توانائی کی جانب سے پاور سیکٹر میں اصلاحات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

Comments are closed.