خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 34دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی، اسلام آباد(آن لائن)خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر مسلح افواج اور سکیورٹی ایجنسیز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔صدر نے کہا کہ “عزمِ استحکام”مہم کے تحت آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا‘ریاست بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندستان کو جڑ سے ختم کر دے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی یافتہ دہشت گردوں کو سپن وام،شمالی وزیر ستان،جنوبی وزیر ستان،بنوں میں نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدیدفائرنگ کاتبادلہ18خوارج ہلاک کردیئے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزنیجنوبی وزیرستان میں آپریشن8خوارج ہلاک کئے جبکہ بنوں میں آپریشن 8خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزعزم استحکام وژن کیمطابق بھارتی اسپانسرڈدہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج اور سکیورٹی ایجنسیز کی خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنا ہوں گے۔“عزمِ استحکام”مہم کے تحت آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا‘ریاست بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندستان کو جڑ سے ختم کر دے گی۔قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ اسپن وام، جنوبی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے 34 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا، سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کی حفاظت اور ملکی سالمیت کی خاطر دہشتگردی کے خلاف تمام ممکن اقدامات لیے جائیں گے، ملک سے دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشتگردی مہم مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی،حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

Comments are closed.