امریکہ ، بھارتی نژاد سابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل مشیر ایشلے جے ٹیلِس جاسوسی کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں بھارتی نڑاد سابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل مشیر ایشلے جے ٹیلِس کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ جس نے نہ صرف امریکہ بلکہ بھارت کے لیے بھی ایک بڑا سفارتی بحران کھڑا کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیلِس پر امریکی دفاعی راز چینی حکام کو منتقل کرنے اور خفیہ دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایشلے جے ٹیلِس، جو بھارت کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں امریکی شہریت حاصل کر کے نیشنل سیکیورٹی کونسل اور محکمہ خارجہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے، بھارت اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے گھر سے ہزاروں صفحات پر مشتمل خفیہ دفاعی دستاویزات برآمد ہوئیں جن میں امریکی فضائیہ کی صلاحیتیں اور عسکری حکمت عملی شامل ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکہ اور بھارت کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں، اور امریکی حکام بھارت کے روس سے تیل کی خریداری پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیس سے بھارتی نڑاد امریکی ماہرین کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے اور مستقبل میں ان کی حساس اداروں میں شمولیت محدود ہو سکتی ہے۔ اس گرفتاری سے امریکہ میں بھارتی نڑاد برادری اور بھارتامریکہ تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed.