وز یراعظم نے نیشنل سیمی کنڈیکٹر پروگرام کا اجرا کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) وز یراعظم شہباز شر یف نے نیشنل سیمی کنڈیکٹر پروگرام کا اجرا کر دیا ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈیکٹر بیانیے کی جنگ جاری ہے ۔ یہ منصوبہ وقت کی اہم ترین ضرورت تھی ۔ سیمی کنڈیکٹر کے لئے انسپائر انیشییٹیو کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا سیمی کنڈیکٹر انیشی ایٹو کا اجراوقت کی انتہائی اہم ضرورت تھی جس کا آغاز گذرتے ہوے کل ہو جانا چاہیے تھا ۔ انہوں نے منصوبے کے اجرا کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوے وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ سمت تمام ٹیم کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا دنیا بھر میں سیمی کنڈیکٹر بیانیے کی لفظی جنگ چل رہی ہے ۔

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ۔ سیمی کنڈیکٹر سے فائدہ اٹھا نا ہماری ذمہ داری ہے ۔ ہمیں قوم کو اس حوالے سے جواب دہ ہیں ۔ ہماری ذ مہ داری ہے کہ وسائل سے بھرپور استعفادہ کریں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں ۔ انہوں نے کہا پبلک سیکٹرز ڈوویلپمنٹ منصوبے کے کے تحت اس شعبے کے لئے ساڑھے چار ارب روپے مختص کئے ۔

یہ آغاز ہے حکومت منصوبے کے لئے مزید وسائل مہیا کرے گی ۔ انہوں نے کہا یہ پاکستان کے مستقبل اور نوجوان نسل کے لئے منصوبہ ہے ۔ حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت کئی منصوبے شروع کئے ہیں ۔ ایف بی آر ، ڈیجیٹیلائزیشن ، کیش لیس اکانومی ، ڈیجیٹل والٹس اہم منصوبوں میں شامل ہیں ۔ رمضان میں بیس ارب روپے براہ راست مستحقین میں ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کئے ۔ ڈیجیٹل والٹ بھی اپنی نوعیت کا ملکی تاریخ کا پہلا منصوبہ تھا ۔ پاکستان کی نوجوان نسل ہماری قیمتی سرمایہ ہے آئی ٹی ، اے آئی اور میں نوجوانوں کی تربیت ضروری ہے۔ اس موقع پر وزی آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا منصوبہ ہے ۔ جو پوری ٹیم کی دن رات کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہا وزیراعظم کا یہ وزیراعظم کے ملک کو ڈیجیٹل وژن کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ٹیکنا لوجی پروگرام محض ایک ٹیکنا لوجی نہیں بلکہ پاکستان کی خودانحصاری اور معاشی خود مختاری کی بنیا دہے ۔ پانچ سالہ منصنصوبہ چار اعشاریہ آٹھ روپے کی لاگت کا ہے ۔ پروگرام کے تحت نو یونیورسٹیوں کے کلسٹرز قائم کئے جائیں گے ۔

Comments are closed.