پاک بحریہ کے افسران و اہلکار پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں‘وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے افسران و اہلکار پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں‘مجھ سمیت پوری قوم کو پاک بحریہ کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی بحیرہ عرب میں سعودی قیادت میں سرکردہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز(سی ایم ایف)کی کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف۔150)کے تحت پی این ایس یرموک کی بڑی کاروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے افسران و اہلکار پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاک بحریہ کے افسران و جوان ملکی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے شب روز مصروف عمل ہیں۔مجھ سمیت پوری قوم کو پاک بحریہ کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔

Comments are closed.