ایس پی عدیل اکبر نے ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث آرام کیلئے تین دن کی چھٹی کی درخواست دی مگر اسے منظور نہ کیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی پراسرارموت کے معاملے پر انکشاف ہوا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث آرام کیلئے تین دن کی چھٹی کی درخواست دی مگر اسے منظور نہ کیا گیا ۔ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی ڈینگی ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق اورڈینگی رپورٹ اور طبی بنیادوں پر رخصت کی درخواست منظر عام پر آ گئی ۔

ڈینگی بخار کے باعث ایس پی عدیل اکبر نے تین روزہ طبی رُخصت کی درخواست دی۔درخواست میں استدعا کی کہ 20 تا 22 اکتوبر 2025 تک طبی بنیادوں پر رخصت دی جائے، میڈیکل رپورٹ کے بعد ایس پی عدیل اکبر کو مکمل آرام کا مشورہا ور ڈاکٹرز نے بیڈ ریسٹ تجویز کیا۔ایس پی انڈسٹریل ایریا نے طبی رخصت کی درخواست ڈی آئی جی اسلام آباد کو ارسال کی۔ طبی رخصت سے متعلق اطلاع اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد کو بھی بھجوائی گئی ۔ میڈیکل رپورٹ اور رخصت کی درخواست کے باوجود عدیل اکبر کو چھٹی نہ ملی۔

Comments are closed.