وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ترکی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالو سے ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ترکی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالو سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کے موقع پر ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان ریلوے انجینئرنگ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، اور افرادی قوت کی تربیت پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ریلوے منصوبوں، لاجسٹک کنیکٹیوٹی، اور جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے قیام پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات نئے شعبوں میں وسعت پا رہے ہیں۔

پاکستان ریلوے کے جدید کاری منصوبوں میں ترکی کی شراکت سے تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان ریلوے انجینئرنگ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، اور افرادی قوت کی تربیت پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان ریلوے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن میں ترکی کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ملاقات میں لاجسٹک کاریڈورز، بندرگاہی روابط، اور ٹرانسپورٹ فلیٹ کی اپ گریڈیشن پر بھی تبادلہ خیالہ ہوا اور دونوں ممالک نے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ترکی کے وزیر اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔محمد حنیف عباسی کا پاکستانترکی دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہارکیا ۔

Comments are closed.