اسلام آباد(آن لائن)تحریک لبیک پرپابندی کے معاملے پرالیکشن کمیشن تذبذب کا شکارہے جس کے باعث ٹی ایل پی بطور سیاسی جماعت کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ رہے گی اوارموجودہ قوانین کے مطابق ٹی ایل پی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک لیبک پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔
دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کے باوجود ٹی ایل پی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت پر پابندی صرف آرٹیکل17کے تحت ریفرنس کے ذریعہ عائد کی جاسکتی ہے،الیکشن ایکٹ کی شق 212کے تحت بھی ریفرنس بھیجا جاتاہے،دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی ٹی ایل پی کی سیاسی حیثیت ختم نہیں ہوسکتی۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی بطور سیاسی جماعت کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ رہے گی،موجودہ قوانین کے مطابق ٹی ایل پی انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے،ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق وزرات قانون و اٹارنی جنرل آفس سے معاونت لی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.